17 جون 2014 - 10:53
امریکہ اور برطانیہ عراق کے موجودہ بحران کا اصل سبب

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ اور برطانیہ کو عراق کے موجودہ بحران کا اصل سبب قراردیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے عراق پر امریکہ اور برطانیہ کے کئي سال کے قبضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے موجودہ بحران کا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عراق کے موجودہ حالات عراق پر امریکہ اور برطانیہ کی لشکر کشی کا نتیجہ ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور عراق کے بعض علاقوں پر دہشت گرد گروہ دا‏عش کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کو عراق کے حالات پر تشویش لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ یہ وقت عراقی اتحاد کے لئے سخت آزمائش کا وقت ہے۔

.......

/169